جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی ، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

شکرگڑھ : بھارت نے کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی، سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرتارپور راہداری کو بند کر دیا گیا، شکرگڑھ انتظامیہ نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کسان اتحادکی جانب سےآنےوالےقافلےکوبھی روک دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح تقریباً 500 زائرین نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔، ان میں سے 100 کے قریب پہلے ہی پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کوریڈور پر پہنچ چکے تھے لیکن انہیں بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور پاکستان آنے سے روک دیا۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

یاد رہے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے تصدیق کی کہ پاکستان میں چھ مختلف مقامات پر 24 بھارتی حملوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 دیگر زخمی ہوئے۔

جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں کوٹلی بھی شامل ہے، جہاں دو شہری، جن میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 18 سالہ لڑکا شامل ہے، مسجدِ عباس پر حملے کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس حملے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی بھی زخمی ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں