پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کے لیے رابطہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سول ایوی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت نے فضائی حدود کھولنے کے لیے رابطہ کرلیا، کشیدگی کے باعث پاکستان کی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر بندش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور سول ایوی ایشن کے حکام شریک ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارت نےفضائی حدودکھولنےکے لیے رابطہ کیا ہے، کشیدگی کےباعث بھارتی جہازوں کے لیے فضائی حدودتاحال بندہے کیونکہ بھارت کے لڑاکا طیارے ایئر بیسز  پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کو جواب دیا ہے کہ ایئر بیس کلیئر اورجنگی طیارےہٹانےتک فضائی حدود نہیں کھولی جائے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے حکام نے رپورٹ پیش کی جس پر کمیٹی اراکین نے بحث کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ائیرلائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب 549 کروڑ کا نقصان

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی پاکستان سے فضائی حدود کے استعمال کی درخواست

ہوا بازی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ مالی بےضابطگیوں کی 2 بار تحقیقات کمیشن نے کی ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ میں مالی بےضابطگیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ اُس میں خامیوں کی تکنیکی نشاندہی کی گئی۔

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے سول ایوی ایشن کی بریفنگ کو مسترد کردیا جبکہ چیئرمین سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ میں مالی کرپشن کی نشاندہی کی گئی تو دوسری میں کہاگیاکچھ نہیں ہوا، سول ایوی ایشن کی جانب سےموصول جواب تسلی بخش  نہیں ہے۔ کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کےبیان میں بڑاتضادہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کمیٹی کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے کیونکہ قانون کے آگے کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادایئر پورٹ معاملےکی خودتحقیقات کررہاہوں، ابھی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ تعمیرمیں سول ایوی ایشن کے افسران بھی قصور وار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں