جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

بھارت کا روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: امریکی دھمکی کے باوجود بھارت نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعہ کو کہا ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ نئی دہلی روس سے خام تیل کی خریداری جاری رکھے گا کیوں کہ اس کے لوگوں کو عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد رعایت پر تیل کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

نرملا سیتارامن نے کہا کہ بھارت نے روس سے پہلے ہی تیل خریدنا شروع کر دیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ گیس پر منتقلی مشکل تھی کیوں کہ سپلائی کم ہو گئی تھی۔

امریکا نے بھارت کو بھی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھارت کی حمایت حاصل کرنے کے لیے نئی دہلی کے دورے پر ہیں، جب کہ امریکی اور برطانوی حکام بھارت پر ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام کو نقصان پہنچانے سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

روس پر امریکا کی جانب سے سخت عالمی پابندیوں کے باوجود بھارت روس کے ساتھ تجارتی روابط جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے میں امریکا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت نے اگر روس سے روبل اور روپے میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

امریکا نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے روس کے ساتھ روپے اور روبل میں تجارت کی یا تیل خریدا تو مغربی بلاک کے زیادہ تر ممالک اس پر سخت پابندیاں عائد کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں