تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

مودی کی غلط پالیسیاں؛ آکسیجن کے بعد ویکسین کی بھی قلت

بھارت میں مودی سرکار کی ناقص کورونا پالیسیوں کے باعث آکسیجن کے بعد ویکسین کی بھی قلت ‏ہونے سے انسانی الیمے نے جنم لیا ہے اور پل پل لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

بھارت کے معاشی و اقتصادی حب ممبی میں ویکسین کی قلت کے باعث شہر بھر کے ویکسینیشن ‏مراکز کو بند کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تا اتوار تین ‏روز کے لیے ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

ویکسینیشن مراکز کے باہر بورڈز پر ویکسین کی عدم دستیابی پر سینٹرز بند رکھنے کی اطلاع دی ‏گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے اعلان تک ان مراکز کا دورہ نہ کریں۔

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 84 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ساڑھے ‏تین ہزار اموات ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پولیٹیکل شو کے میزبان اور بھارتی صحافی روہت سردانا بھی بھارت کی ‏معروف شخصیات میں‌ سے ایک ہیں‌ جو گزشتہ کئی روز سے ایک اسپتال کے کرونا وارڈ میں زیر ‏علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صحافی روہت سردانا کرونا میں مبتلا ضرور تھے لیکن ان کی موت حرکت ‏قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

بھارت میں بین الاقوامی پروازیں آج سے بحال ہونا تھیں تاہم کوروناوائرس کی بگڑتی صورت حال کے ‏سبب بھارتی سول ایوی ایشن نے پابندی میں توسیع کردی۔

ڈائریکٹر جنرل بھارتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پروازوں پر پابندی اگلے ماہ 31 مئی تک برقرار ‏رہے گی تاہم اس کا اطلاق ان انٹرنیشنل کارگو ودیگر فلائٹس پر نہیں ہوگا جنہیں خصوصی طور پر ‏آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ شیڈول بین الاقوامی پروازوں کو بھی منتخب شدہ راستوں ‏سے اڑان کا گرین سگنل مل سکتا ہے۔ ‏

Comments

- Advertisement -