تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارت: گئو رکشکوں نے ایک اور مسلم تاجر کی جان لے لی

بنگلورو : بھارت میں ہندو انتہا پسند گئو رکشکوں نے ایک اور بے گناہ مسلمان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے کئی صوبوں میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے گئو رکشا کے نام پرمسلمانوں پر تشدد اور ان کو قتل کرنے کی وارداتیں جاری ہیں۔

بے گناہ مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کرنے والوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جارہی جس کے سبب اس قسم کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں گئو رکشا کے نام پر قتل کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گئو رکشکوں نے مویشیوں کے مسلمان تاجر کو مار مار کر لہو لہان کردیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مویشی کے تاجر ادریس پاشا اور اس کے دو ساتھی جو گزشتہ شب منڈی سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں پر گئو رکشکوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور دولاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

تاجر نے بتایا کہ انہوں نے منڈی سے مویشی خریدے ہیں اور کاغذات بھی دکھائے لیکن ملزمان نے پھر بھی 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جب ادریس نے رقم دینے سے انکار کردیا تو انہوں نے اسے پاکستان جانے کو کہا اور اس پر لاتوں ڈنڈوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول تاجر ادریس کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کے بعد قتل کی ایف آئی آر گاؤ رکشا رہنما پونیتھ کیری ہالی کے خلاف درج کرلی گئی ہے تاہم قتل کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ادریس کے عزیز و اقارب اور رام نگر کے دیگر مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں جس میں انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -