تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بھارت : کورونا سے ہلاک افراد کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا

کانپور : بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ دہری مصیبت کا شکار ہوگئے، ان کے پیاروں کی لاشوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے منہ مانگا معاوضہ طلب کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ساڑھے 3سے4لاکھ کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں، شمشان گھاٹ اور قبرستان بھر چکے ہیں، پولیس نے اس کام میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،

کانپور میں کورونا وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے لوگوں کی آخری رسومات کے لیے لے جانے کے نام پر کافی زیادہ رقم وصولی جا رہی تھی، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور وبا سے فائدہ اٹھانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

صرف ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ دو روز سے روزآنہ دو ہزار سے زائد کورونا کے کیسز درج کیے جارہے ہیں وہیں بڑی تعداد میں اموات بھی ہو رہی ہیں۔

کورونا سے متاثر شخص کا علاج حکومت کی طرف سے مفت میں کیا جا رہا ہے وہیں اس وبا کے سبب ہلاک ہونے والے مریضوں کی آخری رسومات کو بھی سرکاری خرچ پر کیا جارہا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ اس وبا سے ہلاکتوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ اپنے مریضوں سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں اور آخری رسومات میں بھی ورثاء اور رشتہ دار خوف کی وجہ سے میت کو ہاتھ لگانا پسند نہیں کر رہے ہیں ایسی صورت میں اسپتالوں میں موجود وارڈ بوائز اور ایمبولینس ڈرائیورز ہلاک شدہ شخص کو اٹھانے اور ان کی آخری رسومات کے لیے لے جانے کے نام پر کافی زیادہ رقم وصول رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے ایسے ہی ایک ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جانے کے نام پر بھاری رقم وصول رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -