دبئی: سری لنکا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت کو6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکانے174رنزکاہدف آخری اوورمیں حاصل کیا، کوشال مینڈس اورپاتھم نسانکانےنصف سنچریاں بنائیں،آئی لینڈر کپتان داسن شناکانے33رنزکی میچ وننگ اننگزکھیلی۔
بھارت کی جانب سےویندرچاہل نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو دو میچوں میں مسلسل شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے، اس سے قبل پاکستان نے بھی بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو ہراکر سنسنی پھیلائی تھی۔
اس سے قبل سری لنکن کپتان دسون شانکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت کو پہلا نقصان 11 کے مجموعے پر اس وقت اٹھانا پڑا جب آؤٹ آف فارم کے آر راہول 6 رنز بناکر مہیش تھیکشنا کا شکار بنے۔
میچ میں اس وقت سنسنی پیدا ہوئی جب سابق بھارتی قائد ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوگئے، کوہلی کی اہم ترین وکٹ دلشان مدوشنکا نے حاصل کی۔تاہم وکٹ کے دوسری جانب موجود بھارتی قائد روہت شرما نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکن بولرز کی خوب درگت بنائی اور نصف سینچری اسکور کی۔
روہت نے 41 گیندوں پر 71 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو نے 34 رنز بنائے, بعد میں آنے والے بھارتی بیٹر سری لنکن بولرز کا کھل کر مقابلہ نہ کرسکے، ہرڈیک پاڈیا 17، رشبھ پنت 17، دیپک ہوڈا 3 رنز بناسکے۔
بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دسون شانکا نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھیکشنا اور چمیکا کرونا رتنے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں سری لنکن کپتان دسون شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتےتو فیلڈنگ ہی کرتے جبکہ سری لنکن قائد کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سے بارہ میچوں میں ہم نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا ہے، یہ ہمارے لئے نیک شگون ہیں اور ہم اسی تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
Sri Lanka win the toss and will bowl first against India 🏏#INDvSL | #AsiaCup2022 | 📝 Scorecard: https://t.co/914FlwDKK0 pic.twitter.com/FbxeeAPCsC
— ICC (@ICC) September 6, 2022
بھارت کیخلاف سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم نے بشنوئی کی جگہ روی چندر ایشون کو فائنل الیون میں شامل کیا تھا ۔