تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

نئی دہلی : مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا ، اعلان کے بعد کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا اور اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مودی سرکار نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر فوج کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان میں سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں

خیال رہے یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -