اشتہار

بھارت نے کرکٹ میں پاکستان سے بڑا ریکارڈ چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر تین ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی تاہم اس کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ریکارڈ سے بھی محروم کر دیا۔

ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت اپنی سر زمین پر کینگروز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہے اور گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر تین ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی تاہم اس کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ریکارڈ سے بھی محروم کر دیا۔

بلیو شرٹس نے گزشتہ روز جب کینگروز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تو یہ مختصر طرز میں بھارت کی مجموعی طور پر 136 ویں فتح تھی۔ یوں وہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیموں میں سر فہرست آ گئی ہے۔

- Advertisement -

بھارت نے 213 میچز کھیل کر 136 مقابلے جیت رکھے ہیں جب کہ اس سے قبل پاکستان نے اب تک 226 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 135 میں فتح اپنے نام کی ہوئی ہے۔

پاکستان نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس میں مسلسل فتوحات گرین شرٹس کو اس کا کھویا ہوا مقام دلا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں