بھارت میں ماہرین فلکیات نے عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔
بھارت میں عید الفطر 2025 کی تاریخ کا تعین شوال کے چاند کی رویت پر منحصر ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر ہوتا ہے۔
فلکیاتی تجزیوں کے مطابق 30 مارچ 2025 کو چاند نظر آنے کا امکان ہے جس کی بنیاد پر عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو منائی جائے گی۔
تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔
سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔
سعودی عرب اورمشرقِ وسطیٰ میں شوال کاچاند30مارچ کو نظر آئے گا اور سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رؤیتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔