جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

مجھے خاص مقصد کیلئے دنیا میں بھیجا گیا ہے، مودی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت پر تیسری بار حکمرانی کے خواب دیکھنے والے مودی کا کہنا ہے کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا بیان وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اسے خودپسندی کی انتہا قرار دیا اور ان پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

کسی نے پوچھا تو کیا خدا انہیں مسلمانوں پر مظالم اور منی پور میں قتل عام کے لیے توانائی دیتا ہے؟کسی نے کہا ابھی اوتار کہہ رہے ہیں جیت گئے تو خود کو بھگوان کہہ دیں گے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق مودی اس قسم کے بیانات سے انتخابات میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن کے پانچویں مرحلے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ہمشکل مسلمان شخص کے چرچے ہورہے ہیں۔

مسلم الیکٹرک رکشہ ڈرائیور راشد احمد کو دہلی میں پیار سے ’ہمارا مودی‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے زبردست مشابہت رکھتے ہیں۔ دو کمروں کے گھر میں اپنی بیوی، بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ رہنے والے احمد آس پاس کے علاقے میں کافی مشہور ہیں۔

’’مودی فوجیوں کی پنشن کی رقم اڈانی ڈیفنس کمپنی کو منتقل کرنا چاہتا ہے‘‘

اکثر بہت سے لوگ ان سے ملنا چاہتے ہیں یا ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میں شروع سے میرا سٹائل ایسا ہی ہے لیکن جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں میرے بارے میں زیادہ بات کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں