اشتہار

مسلمانوں کو ’درانداز اور بہت سے بچوں والے لوگ‘ کہنے پر کانگریس کا مودی کے خلاف ٹھوس قدم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مسلمانوں کو ’درانداز اور بہت سے بچوں والے لوگ‘ کہنے پر کانگریس نے مودی کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایت درج کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئے، راجستھان میں انتخابی تقریر کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس نے الیکشن کمیشن کو شکایت درج کرا دی ہے۔

کانگریس نے کہا کہ تفرقہ انگیز، قابل اعتراض اور بدنیتی پر مبنی تبصرے مخصوص مذہبی برادری کو نشانہ بنا کر کیے گئے اور یہ انتخابی قوانین کی کھلی اور براہ راست خلاف ورزی ہے، یہ الفاظ ہندوستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم کے بیان سے کہیں بدتر ہیں، کانگریس کے ترجمان ابھیشیک نے کہا مجھے امید ہے کہ شکایت پر ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

راجستھان میں ہفتہ وار انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ کانگریس کی سابق حکومت نے کہا تھا کہ ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے، اگر کانگریس جیت گئی تو دولت ان لوگوں میں تقسیم کی جائے گی جن کے زیادہ بچے ہیں، یہ دراندازوں میں تقسیم کی جائے گی، کیا آپ اسے قبول کریں گے؟

جب کرونا وبا بھارتیوں کو نگل رہی تھی، مودی کیا کر رہا تھا؟ نیویارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ

کانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا کہ مودی کی تقریر انتہائی شرمناک تھی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا مودی نے آج مسلمانوں کو درانداز اور بہت سے بچوں والے لوگ کہا ہے، مودی کا مقصد صرف مسلمانوں کو گالی دینا اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں