نئی دہلی: بھارت میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ بھارتی شہر چنائی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری اچانک آگ کی لیپٹ میں آگئی جس کے باعث گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، دیگر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے وقوع پر آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ تحقیقات ٹیم کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فیکٹری میں پٹاخے بنائے جاتے تھے اس لیے یہ کہا جارہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ آتشگیر مادہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے۔
Heartfelt condolences to the victims of the firecracker factory fire in Virudhunagar, Tamil Nadu.
It’s heart wrenching to think of those still trapped inside.I appeal to the state government to provide immediate rescue, support & relief.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 12, 2021