تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت : چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکی کا سفاکانہ قتل

نئی دہلی : بھارت میں مسلح افراد نے چھیڑنے سے منع کرنے پر گھر میں گھس کر طالبہ کو گولیاں ماردیں، 16سالہ کو ملزمان نے سنگین نتائج کمی دھمکیاں دی تھیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ضلع فیروز آباد کے رسول تھانہ علاقے کے پور پریم نگر محلے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 16سالہ طالبہ کو گولی ماردی جس کے بعد لڑکی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی۔

اس سے قبل ایک ملزم نے اسکول سے واپسی پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی اور جب اس نے احتجاج کیا تو ملزم اسے سنگین نتائج کی دھمکی دے کر فرار ہو گئے تھے۔

بعد ازاں گزشتہ رات 12 بجے کے قریب تین نوجوانوں نے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جب لڑکی نے دروازہ کھولا تو نوجوان نے اسے گولی ماردی جس کی وجہ سے لڑکی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

مقتولہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے اسکول سے آتے ہوئے ان کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور احتجاج کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے جن ملزمان کا نام بتایا ہے ان کی تلاش جاری ہے جن کی گرفتاری جلد ہی کرلی جائے گی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سچندر پٹیل پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے تین ملزمان کے نام بتائے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -