تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت : اجتماعی زیادتی اور قتل ہونے والی دلت لڑکی کو انصاف نہ مل سکا

نئی دہلی : بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک ہونے والی دلت لڑکی کو انصاف دلانے کیلیے انسانی حقوق کی تنظیم نے آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کے نام یاد دہانی کیلئے خط ارسال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، زیادتی کے بعد لڑکی کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں جبکہ اُس کی زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے گاؤں بولگڑھی میں  ایک لڑکی کی اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے کے سلسلے میں والمیکی سماج نامی تنظیم  نے وزیراعظم کے نام یاد دہانی کیلئے خط ارسال کیا ہے۔

نیشنل الائنس فار دلت ہیومن رائٹس (این اے ڈی ایچ آر) نے قومی خواتین کمیشن سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی والمیکی سماج کی ہریانہ یونٹ نے حصار ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ سے وزیراعظم کو ایک میمورنڈم بھیج کر واقعہ پرسخت اشتعال کا اظہار کیا اور ملزمان کو گرفتارکرکے سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی والمیکی دھرم سماج کے ہریانہ کے ریاستی سکریٹری دیپک برٹ نے متاثرہ لڑکی کے لواحقین کی معاشی حالت کے پیش نظر کم از کم 50 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب این اے ڈی ایچ آر کنوینر رجت کلسن نے بھی قومی خواتین کمیشن کو خط لکھ کر متاثرہ کے خاندان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رجت کلسن نے خواتین کمیشن کو خط لکھ کر ان سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تفتیش فوراً مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) یا کسی دوسری ریاست کی خصوصی ٹیم سے کرائی جائے اور مقدمہ کو اترپردیش سے باہر دہلی کی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ متاثرہ کے خاندان اور مقدمے کے گواہوں کو فوری طور پر تحفظ مہیا کی جائے اور متاثرہ کے کنبے کو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے اور سبھی ملزمین کو گرفتار کرکے انہیں پھانسی کی سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں : بھارت میں انسانیت شرما گئی، اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی دوران علاج ہلاک

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں لاپرواہ پولیس افسروں کو فوراً برخاست کیا جائے، اس تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اترپردیش حکومت کی وزیر گلاب دیوی نے کہا کہ اس معاملے کے تمام ملزمان کو سزا ملے گی، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے، گناہ گاروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

Comments

- Advertisement -