اشتہار

بد ترین گرمی:بھارت میں جانور مرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گرمی کی بدترین لہر نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا بھی جینا محال کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بھونیشور میں شدید گرمی اور لو نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا بھی جینا دو بھر کردیا ہے۔

بدترین گرمی کے باعث اوڈیشہ کے جاج پور ضلع میں گرمی کی لہر کے نتیجے میں چمگاڈریں مرنا شروع ہوگئیں ہیں، محکمہ جنگلات نے چمگادڑوں کو گرمی سے بچانے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق دراصل چمگادڑیں گرم ہوا کی لہر کے ساتھ براہ راست رابطے میں آتی ہے اور نیچے گر کر مر جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کبات باندھا گاؤں چمگادڑوں کا محفوظ مسکن سمجھا جاتا ہے، برہمنی ندی کے کنارے تین بڑے اور پرانے درخت ہیں جہاں تقریباً 5000 چمگادڑیں پائی جاتی ہیں۔ گاؤں والے انہیں مقدس سمجھتے ہیں اس لیے ان کی حفاظت کرتے ہیں، چلچلاتی گرمی سے چمگادڑوں کی اموات سے گاؤں والے بھی پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح اوڈیشہ میں بھی چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا نے لوگوں کا نظام زندگی مفلوج کردیا ہے ریاست کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 تا 44 سینٹی گریڈ ڈگری پر برقرار ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے گنجام، پوری، جگت سنگھ پور اور سنبل پور میں لو چلنے کے حالات کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم، آئی ایم ڈی نے ریاست میں کئی مقامات پر اگلے پانچ دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں