تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت: سفاک شوہر نے بیوی کو کس طرح قتل کروایا؟ لرزہ خیز حقیقت بے نقاب

نئی دہلی: بھارت میں درندہ صفت شوہر نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کروایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیوی کے قتل کا واقعہ گزشتہ ہفتے بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازعے پر شوہر نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتروا دیا، ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو بے دردی سے قتل کیا، ریسکیو کے لیے جب ایک شخص پہنچا تو عورت موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی، پولیس نے شوہر اور بیٹے سمیت کرائے کے چار قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

بھارت میں وحشیانہ قتل کی واردات، ہتھوڑے سے سر کچل ڈالا

بھارتی پولیس نے بتایا کہ ورن نامی بیٹے سے تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اس کے باپ نے بیوی کو قتل کروانے کے لیے قاتلوں کو بھاری رقم دی، یہ واقعہ جائیداد کا شاخسانہ ہے، شوہر اپنی بیوی کی دولت ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔

اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -