بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بھارت میں کرونا کے وار، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر عالمی وبا کرونا وائرس نے سراٹھانا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پانچ ماہ بعد 100 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔

مجموعی طور پر بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1249 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7927 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں دس مارچ سے کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں اب تک 20 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادھر دہلی میونسپل کارپوریشن نے انفلوئنزا اور کرونا کیسز میں اضافے پر اسپتالوں کو ہدایت کی کہ وہ بخار میں مبتلا مریضوں کی اسکریننگ کو یقینی بنائیں اور ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کس جانور سے پھیلا تھا؟ نئی تحقیق

دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتال ملازمین اور مریضوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے،اس کے علاوہ کرونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایم سی ڈی نے اپنے اسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ صفائی کو یقینی بنانے، انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور بائیو میڈیکل ویسٹ کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ایک نوڈل افسر مقرر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں