نیویارک : بھارت کا جنگی جنون عروج پرہے، ہتھیاروں کا ڈھیرجمع کرنے والا بھارت اب خطے کے سب سے بڑے جوہری منصوبے پرکام کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت خطے کے سب سے بڑے جوہری منصوبے پر خفیہ طور پر کام کررہا ہے، کرناٹک میں دو ہزار بارہ سے جاری منصوبے کی تکمیل پر بھارت بڑی تعداد میں تھرمونیوکلئیر ہتھیار بنانے کے قابل ہو جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کو دو بھارتی خفیہ ایجنسیاں کنڑول کررہی ہیں جبکہ منصوبے کی نگرانی وزیراعظم ہاؤس سے کی جارہی ہے۔بھارت کے اس منصوبے کا بظاہر مقصد حکومت کی جوہری تحقیق کو وسیع کرنا، بھارت کے ری ایکٹرز کے لئے ایندھن پیدا کرنا اور نئی آبدوزوں کی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ بھارتی فوج کا سب سے بڑا کمپلیکس ہوگا، جس میں سینڑی فیوجز کی تیاری،جوہری ریسرچ لیبارٹریز،ہتھیاراور لڑاکا تیاروں کی سب سے بڑی تجربہ گاہ ہوگی، منصوبہ دوہزارسترہ میں مکمل ہوگا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی جوہری منصوبے سے پاکستان اورچین کے تحفظات میں اضافہ ہوگا۔ بھارت جوہری منصوبے کو
بین الاقوامی معائنے کے لئے نہیں کھولے گا کیونکہ اس منصوبے کو فوجی سہولت گاہ قراردیا گیا ہے تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تنصیبات کے کچھ حصوں کو دوہزارسولہ میں کھولا جاسکتا ہے.