تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا بھر میں کلسٹر بموں کے استعمال میں کمی، لیکن بھارت باز نہ آیا

نئی دہلی: دنیا بھر میں کلسٹر بموں کے استعمال اور ان سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن بھارت باز نہ آیا، حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق تخفیف اسلحہ سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کے دباؤ کے باعث کلسٹر بموں کا استعال کم ہوچکا ہے، شام اور یمن میں بھی اس بم کا استعمال نہیں کیا جارہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس کلسٹر بموں کے پھٹنے سے 149 افراد مارے گئے تھے اور یہ تعداد 2018 کے مقابلے میں نصف ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ شام اور یمن میں اس طرح کے بارود کا استعمال روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے 106 ممالک نے کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد سے ان بموں کے ذخیرے میں نناوے فیصد کی کمی آچکی ہے۔

کلسٹر بم کا استعمال، وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور کلسٹر بم مارے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

دریں اثنا ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا تھا بھارتی فوج کاکلسٹربم کا استعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -