جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارت لاک ڈاؤن : دوست کو صندوق میں ڈال کرعمارت میں جانے کی کوشش، دونوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر ایک طالب علم نے اپنے دوست کو سوٹ کیس میں بند کردیا، انتظامیہ نے شک ہونے پر دونوں کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق منگلور شہر کے ایک اپارٹمنٹ کے احاطے میں گزشتہ روز ایک طالب علم اپنے دوست کے ساتھ پہنچا تو انتظامیہ کے عملے نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہدایات کے مطابق اس کے دوست کو جانے سے منع کردیا۔

جس پر نوجوان طالب علم نے دوسرا طریقہ اپنایا اور دوست کو ایک سوٹ کیس میں بند کر کے عمارت میں جانے کی کوشش کرنے لگا، اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر اپارٹمینٹ ایسوسی ایشن نے دوست کو احاطے میں آنے کی اجازت نہیں دی۔

جس کے بعد اس طالب علم نے یہ عجیب طریقہ اپنایا حالانکہ سوٹ کیس میں ہورہی ہے حرکت سے شک ہونے کے بعد اس کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور وہ پکڑا گیا۔

علاقے کے لوگوں نے اسے سوٹ کیس کھولنے کو کہا اور اس کے دوست کو سوٹ کیس سے باہر نکلتے دیکھ کر لوگ چونک گئے لوگوں نے پولیس کو بلایا اور پولیس دونوں کو تھانے لے گئی ۔

بعد میں پولیس نے دونوں طالب علموں کے والدین کو تھانے بلایا اور  سخت باز پرس کے بعد تنبیہ کرکے چھوڑ دیا، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں