تازہ ترین

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی شہری آپے سے باہر، پولیس افسر کا ہاتھ کاٹ دیا

نئی دہلی : پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں ایک گروہ نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، لاک ڈاؤن کےدوران نامعلوم افراد نے سبزی منڈی میں پولیس افسر کا ہاتھ کاٹ دیا، دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں اتوار کی صبح سبزی منڈی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہرجیت سنگھ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ دنکر گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ صبح چھ بجے ایک گاڑی کو سبزی منڈی آنے سے روکا جب کہ اس میں سوار افراد سے کرفیو پاس مانگا گیا جس کے جواب میں ان لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہرجیت سنگھ کا ہاتھ کاٹ دیا جس کی بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس افسر کے مطابق ان کے مطابق حملہ کرنے والے افراد سکھ تھے جن کے پاس روایتی اسلحہ موجود ہوتا ہے۔اس کے بعد حملہ آور فرار ہوکر قریبی گرود وارے میں داخل ہوگئے اور پولیس نے اسپیشل پولیس آپریشن فورس کو طلب کر لیا اور انہیں ہتھیار پھینکنے کا کہا۔

دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد علاقے کے کچھ بااثر افراد ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے گرود وارے میں گئے ، مذاکرات کے بعد حملہ آوروں نے ہتھیار پھینک دیے۔

پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس سے خنجر اور تلواریں برآمد ہوئیں اور اس کے علاوہ گیس سلنڈرز بھی ملے جنہیں وہ دھماکہ خیز مواد کے طور پر استعمال کر سکتے تھے، کارروائی کے بعد نو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -