ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سبزی کاٹنے والی چھری نے نوجوان کو موت کے قریب کیسے پہنچایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : بھارت میں معمولی سی بات نے دوست کو دوست کا دشمن بنا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔،

بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے سنت نگر میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو معمولی سی بات پر چھری سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ میں اترپردیش کے رہائشی دو دوست سلمان اور فیروز جو حیدرآباد کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

ان دونوں نے وہاں رہائش کیلئے مشترکہ طور پر ایک کمرہ بھی کرائے پر لیا ہوا ہے، جہاں وہ روز معمول کے مطابق کام سے واپس آنے کے بعد وہ کھانا بھی پکاتے تھے۔

یہ دونوں افراد گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب کمرے میں تھے کہ سلمان نے فیروز سے کھانا پکانے کے لئے سبزیاں کاٹنے کو کہا۔

جس پر فیروز نے اس کی بات کو نظر انداز کردیا جس ہر غصہ میں سلمان نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے فیروز پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فیروز کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں