پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ اب بھارت سے مقابلے کیلئے تیاریاں کرنی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے پیسر نسیم شاہ نے کہا کہ شکست سے دل تو ٹوٹتا ہے، اب بھارت سے میچ کیلئے تیاری کرینگے، شروعات اچھی نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا مورال گرجائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست
نسیم شاہ نے کہا کہ آئندہ ہونے والے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ہماری پچز ایسی نہیں کہ زیادہ وکٹیں مل سکیں، نئی بال سے بھی وکٹ ملنا مشکل ہوجاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کلب کرکٹ میں بیٹنگ پر زیادہ توجہ دیتا رہا ہوں، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی میری توجہ مرکوز ہے۔
کیویز کے ہاتھوں لگاتار تیسرے میچ میں شکست پر نسیم شاہ نے کہا کہ 6 سے 8 اوور ہم سے اچھے نہیں ہوئے، کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر کردار پر پورا اتر سکوں۔
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ’’مفت ٹکٹ اور کھانے پینے کے کوپن‘‘ کہاں مل رہے ہیں؟