تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ والی حکومت افغانستان میں امن نہیں چاہتی، مودی سرکار پاکستان، چین کیساتھ معاملات بگاڑ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں پوری طرح ناکام ہوچکا ہے اسی لیے اندورنی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے بھارت کچھ بھی کرسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، فالس فلیگ آپریشن سے متعلق عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو آگاہ کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اس وقت ایک سوچ اکھنڈ بھارت کی حکومت ہے اور اکھنڈ بھارت کی سوچ والی حکومت افغانستان میں امن نہیں چاہتی، بھارت افغانستان میں معاملات خراب کرنے والا کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار خطے کے دیگر ممالک کیساتھ بھی الجھ رہی ہے، مودی سرکار پاکستان، چین کیساتھ معاملات بگاڑ رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید بتایا کہ کئی ممالک کے رہنماؤں کو خطوط لکھے اور رابطہ کرکے آگاہ کررہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں سلیپر سیل متحرک کرسکتا ہے۔

بھارت پاکستان میں سلیپر سیل متحرک کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ بھارت کو پاکستان میں امن نہیں بھاتا، بھارت بالکل نہیں چاہتاکہ پاکستان میں امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی سرکار بےپناہ دباؤ میں ہے اور لداخ میں رسوائی پرمودی پرسوالات اٹھ رہےہیں، بھارت پاکستان کےمختلف علاقوں میں سلیپرسیل متحرک کرسکتاہے۔

Comments

- Advertisement -