تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارت: ایک درجن سے زائد بچے آم کھانے کی وجہ سے فوڈ پوئزاننگ کا شکار

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک درجن سے زائد بچے آم کھانے کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے بھاون پور گاؤں میں متعدد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، بچوں کی حالت بگڑتے ہی انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی بچوں کو مزید علاج کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ایک ساتھ بیٹھ کر آم کھا رہے تھے کہ اچانک سب کو آم کھاتے ہی قے شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بچوں کی حالت بگڑنے لگی۔

آم کھانا بچوں کو اس قدر مشکل میں ڈال سکتا ہے یہ کسی نے سوچا نہیں تھا، ایسے میں سرپرستوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں دینے کے دوران تھوڑا احتیاط کریں۔

Comments

- Advertisement -