جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

بھارت: مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے افطاری کے اعلان پر تنازعہ، امام سمیت 9 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر رام پور میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے افطاری کے اعلان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا جس کے بعد امام سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے رام پور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا تو دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس پر احتجاج کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تھانہ ٹانڈہ علاقے کی سید نگر چوکی کے گاؤں مانک پور بجاڑیہ میں ایک چھوٹی سی مسجد ہے جو تقریباً 15 سے 20 سال پرانی ہے، اس مسجد میں گاؤں کے تقریباً 20 خاندان نماز ادا کرتے ہیں۔

بھارت: مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے حکم کے بعد اذان دینے، سحری کے وقت بیدار کرنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا گیا؟

یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب مسجد سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے دوسری برادری کے لوگوں نے اسے ایک نئی روایت قرار دیتے ہوئے پولیس سے اس کی شکایت کی، اطلاع ملتے ہی 112 پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں طبقوں کے لوگوں کو سمجھایا لیکن دوسرے طبقہ کے لوگ اس نئی روایت سے ناراض تھے، تاہم اس معاملے میں پولیس نے مسجد کے امام سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے اور مسجد سے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں