نئی دہلی : اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ترک صدر کے موقف پربھارت تلملا اٹھا اور ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری کے اجلاس میں ترک صدر کی کشمیریوں کی حمایت بھارت پربجلی بن کرگری ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے نے کہا ترکی کو دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئیے
اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں : ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اٹھا دیا
یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے ، اس لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔