تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایشیا کپ کی منتقلی، سوشل میڈیا پر پاک بھارت صارفین آمنے سامنے

ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے پر پاک بھارت شائقین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی سری لنکا منتقلی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کا محاذ گرم ہوگیا اور پاک بھارت شائقین کرکٹ نے ایک دوسرے کے خلاف میمز کی بھرمار کردی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایسے شخص کو دیکھ رہے ہیں جو ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا ہوگا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان کو دبئی میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، اس لئے گرین شرٹس کو ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔

‘طلحہ نامی صارف نے میمز شیئر کیں اور لکھا کہ ‘دوبارہ دھلائی کے منتظر

https://twitter.com/talha154267/status/1550377547241865216?s=20&t=vpI5FaqLjjo1SwKmUFIPPw

واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی  رینکنگ پر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کے باعث پہلی بار ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں انڈیا کو شکست دی تھی۔

یہ 2021 کے بعد پہلی بار موقع ہوگا کہ پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آپس میں مد ِمقابل ہوں گی۔

دوسری جانب دوسری ٹیموں کی نسبت پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا تجربہ زیادہ ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا ہوم گراؤنڈ رہا ہے۔India vs Pakistan T20 World Cup Clash "Most Viewed T20I Match": Broadcaster  | Cricket Newsدلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر دو میچ کھیلے جائیں گے، تاہم اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے میچز کی مجموعی تعداد تین ہوجائے گی۔

اسی طرح رواں سال میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان ابھی تک صرف دو مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ دفاعی چیمپئین انڈیا سات بار، اور سری لنکا پانچ بار ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -