جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارتی شہری ٹرین کو دھکا کیوں لگارہے ہیں؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت سے ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافروں کے ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے وائرل ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرٹھ کے دورالا ریلوے اسٹیشن پر سہارنپور سے دیلی جانے والے ٹرین کے انجن اور دو ڈبوں میں آگ لگ گئی تھی ، جسے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت علیحدہ کیا۔

مسافروں نے ٹرین کے انجن اور دو ڈبوں کو علیحدہ کرکے آگے کی جانب دھکیلا تاکہ باقی ڈبوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں