اشتہار

بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہندوستانی فارما کا معیار دن بدن گرتاجارہا ہے، جس کے بعد امریکا نے بھارت کے فارماسوٹیکل سسٹم کی خرابیوں کے باعث چین سے دواؤں کے لیے رابطہ کرلیا۔

بھارتی دواسازکمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پربے نقاب ہوگئی ، ہندوستانی ادویات بنانے والی کمپنی Intas امریکا کے لیے کینسر کی دوائیں بنا رہی تھی، اس کمپنی کے معیار میں شدید کمی سامنے آئی۔

ہندوستانی فارما کا معیار دن بدن گرتاجارہا ہے ، حال ہی میں امریکا نے بھارت کےفارماسوٹیکل سسٹم کی خرابیوں کے باعث چین سے دواؤں کے لیے رابطہ کیا۔

- Advertisement -

ڈرگ ٹیسٹنگ میں بتایا گیا بھارتی کمپنی کی انتظامیہ نے ڈیٹا میں ہیرا پھیری کی اور اسے چھپانے کی کوشش کی،،ٹیسٹنگ کےچھ ماہ بعد ایف ڈی اے نے ادویات کوملاوٹ والی قراردیا اورپلانٹ سے درآمدات روک دی، جس سےامریکہ میں کینسرسے زندگی بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔

امریکی معالجین کا کہنا ہے کینسرکی دوائیوں کی کمی ہزاروں اموات کا باعث بن سکتی ہے، جس کے باعث چینی فارماسیوٹیکل کو بلایا گیا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کےانسپکٹرزکی ٹیم مغربی ہندوستان میں ایک دوا سازفیکٹری کی چھان بین کررہی تھی، جس دوران یہ معاملات سامنے آئے، یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کوالٹی کنٹرول میں کوتاہیوں کے لیے کئی بھارتی دواسازکمپنیوں کو بلاک کیا۔

اس کے علاوہ ایس ایف ڈی اے نےسب سے بڑی بھارتی کمپنی ڈاکٹر ریڈیزلیبارٹریز کو بھی وارننگ جاری کردی ہے۔

امریکا کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کا بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی چیکنگ کے دوران ناقص حکمت عملی کا پول کھل گیا

نکی ایشیا نے بتایا کہ بھارت کی ناقص ریگولیٹری نگرانی، اینالاگ پریکٹس اورڈیٹاکی سالمیت کے مسائل کی وجہ سے سینکڑوں بچوں موت کا شکار ہو رہے ہیں، بچوں میں غیر معیاری کھانسی کے شربت سے اموات اور عالمی منشیات کی تجارت بھارت میں ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں