پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

بھارتی شہری نے پنشن کے لیے ماں کی لاش ’تین سال تک‘ فریج میں چھپائے رکھی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی :بھارتی پولیس نے تین سال قبل فوت ہونے والی خاتون کی لاش کو مبینہ طور پر ڈیپ فریزرمیں چھپانے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کلکتہ میں بھارتی پولیس نے جمعے کے روز چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے‘ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کا جسد خاکی ڈیپ فریزر میں تین سال سے رکھا ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کلکتہ کے رہائشی 46 سالہ ماجُمدار نامی شخص نے تین سال قبل فوت ہونے والی اپنی والدہ  میت فریز کررکھی تھی اور اس کا سبب ’پنشن‘ کا حصول بتایا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ماجُمدار کی والدہ کا انتقال تین سال قبل 81 برس کی عمر میں ہوا تھا لیکن مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے جسد خاکی کو فریزر میں چُھپایا ہوا تھا۔

- Advertisement -

شیر کابکری پرحملہ، بھارتی خاتون شیرسے لڑ پڑی


پولیس کے مطابق ماجُمدارکی والدہ کو سرکاری نوکری سے ریٹارمنٹ کے بعد تیس ہزار روپے ماہانہ پیشن کی مد میں ملتے تھے، جس کے لالچ میں ملزم نے اپنی والدہ آخری رسومات ادا نہیں کی اور موت کی اطلاع اپنے خاندان میں بھی کسی کونہیں دی، ماجمدار کے جرم میں اس کا والد ملوث ہے۔

دوسری جانب ملزم ماجمدار نے پولیس کو بیان دیا کہ ’ مجھے  یقین تھا کہ میری والدہ لوٹ کر دوبارہ میری زندگی میں آئیں گی‘ اس لیے اپنی والدہ کی میت کو فریزر میں محفوظ کرکے رکھا ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بینک عملے کو ملزم پر شک ہوا جس کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جس میں تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کی والدہ کو فریزر سے برآمد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے دھوکہ دہی اور قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت جیل منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کے والد بھی جرم میں شریک تھے تاہم انہیں خراب صحت کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں