تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت نے واہگہ میں کرتار پور راہدری کیلئے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی

نئی دہلی : بھارت نےدو اپریل کو واہگہ میں کرتار پور راہدری کیلئے مذاکرات سےراہ فراراختیارکرلی اور کہا مذاکرات سے پہلےپاکستان راہداری سے متعلق تجاویز پر وضاحت دے جبکہ مذاکرات ملتوی کرنے پر پاکستان نے اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوگیا اور کرتارپورراہداری پرمذاکرت سے بھاگنے لگا، بھارت نے کرتار پور راہدری پر دو اپریل کو واہگہ پر ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا مذاکرات سے پہلے پاکستان راہداری سے متعلق تجاویز پر وضاحت دے، جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

بھارتی وزرات خارجہ نے کرتار پور سے متعلق کمیٹی کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھادیا اور مذاکرات سے پہلے ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پاکستان امن کا خواہ ہے لیکن بھارت قیام امن کیلئے سنجیدہ نہیں۔

یاد رہے 19 مارچ کوکرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی تھی ، جس میں پاکستان اوربھارت نے کرتار پور راہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں : کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا تھا، جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کئے گئے تھے، بھارت نے اٹاری میں اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کوویزےنہیں دیےتھے۔

وطن واپسی پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاک بھارت وفود میں دوسری ملاقات 2 اپریل کو پاکستان میں ہوگی، بہت اچھی میٹنگ ہوئی، ہم آگے بڑھ چکے ہیں، 19 مارچ کو کرتارپور راہداری پر زیرو پوائنٹ پر ایک اور اجلاس ہوگا، 2 اپریل کو اجلاس پاکستان میں ہوگا، جس میں میڈیا کو مدعو کریں گے۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ کوئی ویزہ شرائط نہیں، کرتاپورراہداری ویزافری ہے ، کچھ تفصیلات سےابھی آگاہ نہیں کرسکتا۔

پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کرے گا، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

واضح رہے پاکستان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح پربھی 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے ، بھارتی صحافیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی صحافیوں کو عشائیہ بھی دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -