تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت کا سری لنکا میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے اپنے پڑوسی ملک سری لنکا کی معاشی امداد کیلئے بھاری مالیت کی سرمایہ کاری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سری لنکا میں تعینات بھارت کے ہائی کمشنرکا کہنا ہے کہ بھارت کا پڑوسی ملک گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، رواں برس بھارت تقریباً چار ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرچکا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی عہدیدار نے کہا کہ سری لنکا کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو نئی مالی امداد کی فراہمی کا ارادہ نہیں کیا ہے کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض کے ابتدائی معاہدے کے بعد سری لنکا کی تباہ حال معیشت مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی ناظم الامور کے بیان میں کہا ہے گیا کہ بھارت کی طرف سے سری لنکا میں اس وقت 3.5 ارب ڈالر مالیت کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کا بھی کہنا ہے کہ جلد از جلد یہ منصوبے مکمل کئے جائیں۔

علاوہ ازیں سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو ایک جامع اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری میں بدل دے گا۔

Comments

- Advertisement -