جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

چین سے فنڈز لینے کے الزام: 30 بھارتی صحافیوں کے گھر اور دفاتر پر چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پولیس نے چین سے فنڈز لینے کے الزام میں 30 صحافیوں کے گھر اور دفاتر پر چھاپے مار کر کاغذات، لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار چائنا فنڈنگ کا بہانہ بنا کر میڈیا کا گلا گھونٹنے لگی ، گزشتہ روز نیوز کلک کی رپورٹ کے مطابق 30 صحافیوں کے گھر اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔

چین کی جانب سے متعدد صحافیوں کو فنڈنگ کا الزام لگا کر بھارت صحافتی تقاضے بھول گیا ، دہلی پولیس نے بھارت کے معروف صحافی ابھیشرشرما کے گھر پربھی چھاپہ مار کر کاغذات، لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط کرلئے۔

ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مودی سرکار نے اپنی اور بھارتی جمہوریت کی تذلیل کی ہے۔

غیرجانبدار صحافت اورآزادمیڈیامودی سرکارکےفاشزم کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری پر بھارت نے بی بی سی کو انتقام کا نشانہ بنایا تھا جبکہ جنوری 2023 میں آخری آزاد میڈیاچینلNDTV کو بھی مودی سرکار نے گوتم اڈانی کے ذریعے خرید لیا تھا۔

سال 2014 میں بھی ورلڈپریس فریڈم انڈیکس میں بھارت140ویں نمبر پر تھا، 2020 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومتی ہتھکنڈوں سے تنگ آکربھارت میں دفتربندکردیا تھا اور اسی دوران آکسفیم کے دفاتر پر مودی سرکار کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

اب سوال اٹھتا ہے کہ کیا مودی سرکار عالمی میڈیا میں ہندو انتہا پسندی کیخلاف بڑھتی آوازوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے؟ کیا مودی سرکار ہندوستانی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر آمریت قائم کرنا چاہتی ہے؟

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں