تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

بھارت کا جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں اربوں روپے کا اضافہ کرڈالا

خطے میں بالادستی کا خواب دیکھنے والے بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اچانک بڑا اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سال دو ہزار تئیس اور چوبیس کا بجٹ پیش کیا ہے، اس بار بجٹ میں دفاعی شعبے کے لئے 5.94 ٹریلین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 5.25 لاکھ کروڑ زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ دفاعی بجٹ کا 13 فیصد اضافی بنتا ہے، نئی دفاعی بجٹ سے مودی سرکار نئے ہتھیاروں کی خریداری، دفاعی شعبے میں خود کفالت اور مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا

خطے میں بالادستی کا خواب دیکھنے والی مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں اضافہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ چین کے ساتھ مشرقی سرحد پر گذشتہ دو سال سے نبردآزما ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اضافی دفاعی بجٹ ملک کی جی ڈی پی کا 2.9 فیصد ہے، ہمارے دفاعی بجٹ کا بیشتر حصہ پینشن اور تنخواہوں میں خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل دفاعی بجٹ میں سے 1.63 ٹریلین تنخواہوں جبکہ 1.19 ٹریلین پینشن میں جائے گی۔

Comments