تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

افلاس زدہ ملک کی عالمی فہرست ، بھارت 102 نمبر پر پہنچ گیا، پاکستان کی پوزیشن مزید بہتر

نیویارک: بھوک اور افلاس پر نظر رکھنے والے ادارے گوبل ہنگر انڈیکس نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی جبکہ بھارت مزید تنزلی کا شکار ہوا۔

گلوبل ہنگر انڈیکس کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں 117 ممالک کا نام شامل ہے، جنوبی ایشیا میں بھارت کو سب سے زیادہ غربت و افلاس کا شکار ملک قرار دیا گیا اور تنزلی کے بعد اس کا نمبر 102 تک پہنچ گیا۔

رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی صورتحال بہتر ہے اور بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا نمبر 8 درجے اوپر یعنی 93ویں پوزیشن پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی پاکستان کے مقابلے میں رینکنگ بہتر تھی، اسی طرح چار سال قبل جاری ہونے والی فہرست میں بھارت عالمی سطح پر 93 جبکہ پاکستان 106 نمبر پر تھا۔

ہنگرانڈیکس کے مطابق 117 ممالک کے 2018 تک کے جمع ہونے والے اعداد و شمار جمع کیے گئے جن میں غذائیت سے محروم بچوں کی تفصیلات اور کم عمر بچوں کی اموات کی تفصیلات شامل تھیں۔

انڈیکس کے مطابق بھارت میں مانع حمل کی شرح تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 20.8 فیصد ہے۔ یہ خوفناک شرح افریقی خطے صحارا سے بھی زیادہ ہے۔

خطرناک ممالک کی فہرست میں دنیا کے صرف 4 ہی ممالک شامل ہیں جبکہ دنیا کا واحد ملک سینٹرل افریقن ریپبلک انتہائی خطرناک قرار دیا گیا اسی طرح رینکنگ میں 17 ممالک ایسے بھی بتائے گئے جہاں خوراک کی شدید قلت ہے۔

ان ممالک میں یوراگوئے، یوکرائن، ترکی، سلواکیا، رومانیہ، مونٹی نیگرو، لتھوانیا، لیٹویا، کویت، اسٹونیا، کیوبا، کروشیا، کوسٹاریکار، چلی، بلغاریہ، بوسنیا ہرزیگوینیا اور بیلاروس شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -