تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت کا پاکستان کو سیکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کرانے سے انکار

کلکتہ: بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ امور کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو تحریری یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی۔

بھارتی وزیرکا کہنا ہے کہ ’ تمام ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے آنے والی ٹیموں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے اور بھارتی زمین پرموجود ہرشخص کی حفاظت ہمارا فرض ہے‘‘۔

دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ مماتا بینرجی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوادی ہے۔

پی سی بی نے مغربی بنگال حکومت کی سیکیورٹی یقین دہانی سے پاکستانی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے اورپاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے آج کلئیرنس ملنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -