جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

مودی سرکار برطانوی حکومت کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی سرکار برطانوی حکومت کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی، نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن سے بھارتی سیکیورٹی ہٹادی اور کمیشن کےسامنےعوامی لیٹرین بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرانے اور مودی کیخلاف ڈاکو مینٹری کے بعد مودی سرکار برطانوی حکومت کیخلاف تلملا گئی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن سے بھارتی سیکیورٹی ہٹا دی، اس کے ساتھ ہی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ سامنے آنے پر دلی انتظامیہ ایک قدم سامنے آیا۔

- Advertisement -

دلی انتظامیہ نے برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے عوامی لیٹرین بنانے کا بھی اعلان کردیا تاہم برطانوی حکومت نےحساس علاقےمیں ایسی کسی بھی تعمیر کی مخالفت کردی۔

مودی سرکار کو اوچھے ہتھکنڈوں پر سفارتی سطح پربھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن پر بھارتی ترنگ اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا تھا ، جس پر مودی سرکار آگ بگولہ ہو گئی تھی اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرانے پر بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں