نئی دہلی: بھارت پر جنگی جنون سوار ہوگیا، رافیل طیاروں کے بعد بھارت، فرانس سے ہیمر میزائلوں کا بھی معاہدہ کرنے جارہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت 60 سے 70 کلو میتر فاصلے تک مار کرنے والے ہیمر میزائلوں کو چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں خرید رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے خریدے جانے والے میزائل کو دور سے استعمال کرنا آسان ہے، رافیل کے پانچ جنگجو طیاروں کی پہلی کھیپ چار دن بعد 29 جولائی کو ہریانا میں امبالہ ہوائی اڈے پر اترے گی۔
مزید پڑھیں: دشمن کیجانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لاعلم نہیں، ایئرچیف
اس سے قبل سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کیجانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سےلا علم نہیں، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔