تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت کے ریاستی انتخابات، مودی سرکاری کو بدترین شکست، ممتا بینرجی نے کایہ پلٹ دی

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں ممتا بینرجی کی جماعت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو دھول چٹا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی کی 294 نشستوں کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا، انتخابی وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا آغاز ہوگیا ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک آنے والے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریاست بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 215 سے زائد نشستیں جیت چکی ہے جبکہ مرکزی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 74 نشستیں ہی جیت سکی ہے۔

سیاسی مبصرین نے انتخابات سے پہلے ہی ممتا بینرجی کی جیت کی پیش گوئی کی تھی۔ مبصرین کا ماننا تھا کہ ریاستی حکومت حاصل کرنے کے بعد ممتا بینرجی نے مغربی بنگال کے لیے بہترین اقدامات کیے، جس کی وجہ سے عوام اُن کو ووٹ دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ہفتے کی رات سے ہی تمام جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ کو الیکشن کمیشن کے دفتر لایا گیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں کو کرونا منفی رپورٹ دکھائی تو انہیں دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی توجہ کا مرکز مغربی بنگال کے انتخابات کی تصویر تقریباً صاف ہوتی جا رہی ہے۔ یہاں پر برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی نے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے اور وہ اکثریت کے ہدف سے کافی آگے نظر آ رہی ہے۔ ٹی ایم سی نے تاحال 215 سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ جبکہ بی جے پی 74 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ممتا بینرجی کی جماعت واضح اکثریت حاصل کررہی ہے وہاں وہ اپنے حریف سے پیچھے  ہیں۔

دوسری جانب ممتا بینرجی نے مغربی بنگال میں ہونے والے انتخابات میں اپنی فاتح کا اعلان کرتے ہوئے عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کیا۔ انہوں نے فتح کو بنگال کے عوام کے نام کرتے ہوئے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

ممتا بینرجی نے اپنے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کرونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جشن منانے سے گریز کریں اور اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں، صورت حال معمول پر آنے کے بعد مل کر جشن منایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -