تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت نے غیر ملکی صحافی کو کشمیر میں داخل ہونے سے روک دیا

سری نگر : بھارتی فورسز  نےکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی پردہ پوشی کے لیے غیر ملکی صحافی کو مقبوضہ وادی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ وادی میں صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوٹو جرنلسٹ کیتھل میگ نوتن کشمیر کے عوام سے ملنا چاہتے تھے لیکن بھارت کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کی پردہ پوشی کےلیے قانون کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر غیر ملکی صحافی کو مقبوضہ وادی میں جانے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے کہ آج قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق احمد وانی نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، نوجوان کی شہادت کے بعد پلواما، ضلع اسلام آباد میں بھارتی بربریت کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -