منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

بھارت: نماز عید سڑک پر ادا کرنے والوں کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کیلیے نماز عید کی ادائیگی بھی جرم بنا دی گئی ہے۔

بھارت میں مودی کی سربراہی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہا پسندی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اقلیتیں بالخصوص مسلمان اس کا واضح نشانہ بن رہے ہیں۔

مسلمانوں کے لیے جہاں بھارتی سر زمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے وہاں اب نماز عید کی ادائیگی بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔ ریاست اتر پردیش میں عیدالفطر کی نماز سڑک پر ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میرٹھ پولیس نے دھمکی دی ہے کہ سڑک پر نماز عید ادا کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کے پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ریاست ہریانہ میں عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے میرٹھ پولیس کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہندوؤں کی کاوڑ یاترا ہوتی ہے تو پھول برساتی ہے، لیکن اگرمسلمان سڑک پرعید کی نماز پڑھیں تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سنبھل میں عید اور جمعۃ الوداع کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

بھارت میں نماز عید کی ادائیگی کو بھی جرم بنا دیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں