تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ورلڈکپ جیتنے میں بھارت کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے!

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دنیش کارتک محسوس کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے۔

تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر کا اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو وہ ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

دنیش کارتک سمجھتے ہیں کہ اگر بھارت ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ یقینی طور پر آئی سی سی ایونٹ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرے گا۔ کارتک کے مطابق قطع نظر اسکے مخالف کون ہے، روہت شرما کی ٹیم جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرتا ہے، تو پھر آگے آسٹریلیا ہو یا جنوبی افریقہ، میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ بھارت اس ورلڈ کپ کو جیتے گا۔ میرے خیال میں بڑی رکاوٹ سیمی فائنل ہے۔

کارتک نے کہا کہ بھارت کو سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینا چاہیے۔

انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس ایک طاقتور بولنگ اٹیک ہے جو اہم ناک آؤٹ میچز میں ہدف کا دفاع کرسکتا ہے۔

دنیش کارتک نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا میچ ہے۔ مبئی میں ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور بڑا ٹوٹل بنانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس کا دفاع کرلیں گے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی بولنگ ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ 2023 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -