جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

بھارت: اسرائیلی سیاح کے بعد ایک اور غیر ملکی خاتون کیساتھ عصمت دری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے برطانوی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی خاتون سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ملزم سے دہلی ملنے کیلیے آئے تھیں جنہیں ہوٹل کے کمرے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ جب وہ مدد کیلیے بھاگیں تو ایک اور ملزم نے لفٹ میں انہیں جنسی ہراساں کیا۔

واقعہ دہلی کے علاقے مہیپال پور میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم سے ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، وہ اس سے ملنے کیلیے دہلی آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح سے اجتماعی زیادتی

دہلی پہنچنے پر برطانوی خاتون نے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں کمرہ بُک کروایا۔ منگل کو جب ملزم برطانوی دوست سے ملنے ہوٹل پہنچا تو ان دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔

متاثرہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جب وہ ہوٹل کے استقبالیہ تک پہنچنے کیلیے بھاگیں تو ایک اور ملزم نے مدد کرنے کے بہانے لفٹ میں جنسی ہراساں کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

چند روز قبک ریاست کرناٹک کے کوپل ضلع میں اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کو تین نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف لوگوں میں غم و حصہ پایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں