تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ٹی ٹوئنٹی سیریز: سوریہ کمار کی شاندار اننگز، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان سوریہ کمار کی 80 رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

وشاکھاپٹنم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا، جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش انگلس نے 50 گیندوں میں 110 رنز کی شاندار سنچری اور اسٹیو اسمتھ نے 41 گیندوں میں 52 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔

209 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی اوور میں ہی اوپنر رتوراج گائیکواڑ صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے،  اس کے بعد ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے 112 رنز کی شراکت قائم کی اور اور سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا۔ؤ

ایشان کشن نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سوریہ کمار یادو نے 42 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ میں نو چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ رنکو سنگھ نے 22 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔

Comments

- Advertisement -