بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زیک کرولی نے 65 رنز بنائے۔

ہیروک بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نے دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 137 اور رشبھ پنت نے 118 رنز کی اننگز کھیلی تھی، رویندرا جڈیجا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس اور جوش ٹنگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 471 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 464 رنز اسکور کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں