تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ تاخیر کا شکار ہونے کی حیران کن وجہ

سینٹ کٹس: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ٹیموں کا سامان نہ پہنچنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ سینٹ کٹس میں کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جس کی دلچسپ وجہ سامنے آئی ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا لیکن دونوں ٹیموں کا سامان ٹرینیڈاڈ سے سینٹ کٹس نہ پہنچ سکا جس کے بعد میچ کو پہلے دو گھنٹے آگے کیا گیا پھر مزید ایک گھنٹہ کیلئےمؤخر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ کے میچز میں 3-0 سے شکست دی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -