اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

بھارت سے 39 پاکستانی قیدی رہا، واہگہ بارڈر پررینجرزکے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت نے سزائیں مکمل ہونے پر39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، بھارت سے رہائی پانے والوں میں 18ماہی گیربھی شامل ہیں، مذکورہ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مختلف جرائم میں سزا یافتہ 39 پاکستانیوں کو سزا مکمل کرنے کے کافی روز بعد رہائی کا پروانہ تھما دیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے 39  پاکستانیوں کورہائی ملی، 21 قیدی بھارت میں اپنی سزائیں بہت عرصہ پہلے مکمل کرچکے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کیا تھا جبکہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے حوالے کیا، رہائی پانے والوں میں سندھ کا ایک خاندان بھی شامل ہے، تمام پاکستانیوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں