تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: بندروں کے حملے سے بچنے والی خاتون خوفناک حادثے کا شکار

بھارت میں آئے روز بندروں کی جانب سے حملوں کی خبریں موصول ہوتی ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں کئی بار انسانوں کو اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ایسا ہی واقعہ بندروں کی آماجگاہ سمجھے جانے والی ریاست اُترپردیش میں پیش آیا، جہاں بندروں کے حملے سے بچنے کی کوشش کرنے والی خاتون عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اترپردیش کے شاملی ضلع میں پیش آیا، جہاں بی جے پی لیڈر انیل کمار کی بیوی ششما دیوی اپنے گھر کی دوسری منزل پر کسی کام سے گئی تو چھت پر موجود بندروں کے غول نے ان پر حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: بندروں کا اینٹ سے حملہ، بزرگ ہلاک

ششما دیوی نے خود کو بندروں سے بچانے کی کوشش میں عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگاڈالی، جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوئیں، واقعے کے بعد مقامی افراد نے طبی امداد کے لئے انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بھارت میں بندروں کے حملوں کے باعث انسانی جان کا ضیاع کوئی نئی بات نہیں، رواں سال مارچ میں بھارت کے ضلع ویرانگل میں بندروں کے حملے سے بچنے کے لیے اکیس سالہ لڑکی ہاسٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گئی تھی۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں بندر طویل عرصے سے انسانی آبادیوں میں رہ رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مسائل اور ان کے حملوں کا سامنا رہتا ہے، فطری ماحول کی بربادی کی وجہ سے جانور خوراک کی تلاش میں شہری آبادی کا رخ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -